ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بدعنوانی کے اسکینڈل میں جنوبی کوریا کی سابق خاتون صدر سے پوچھ گچھ

بدعنوانی کے اسکینڈل میں جنوبی کوریا کی سابق خاتون صدر سے پوچھ گچھ

Wed, 22 Mar 2017 11:45:20    S.O. News Service

سیول،21؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی کوریا میں استغاثہ کے حکام نے بدعنوانی کے اسکینڈل میں سابق خاتون صدر پارک گْن ہے سے پوچھ گچھ کی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے پارک نے عوام سے معذرت کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ وہ تحقیقاتی حکام کے ساتھ تعاون کریں گی۔ جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے تقریباً دو ہفتے قبل پارک کو اْن کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ اْن پر رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ پارک مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام کو رَد کرتی ہیں۔


Share: